ابنا: العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے حکومت کے مخالف ایک سرگرم کارکن حسن الامین نے کہا ہے کہ لیبیا کے انقلابی مغربی علاقوں خاص طور پر الزاویہ شہر کو آزاد کرانے کے بعد طرابلس کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں اور انہوں نے قذافی حکومت کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ حسن الامین نے انقلابیوں اور قذافی حکومت کے درمیان مذاکرات کے بار ے میں کہا کہ اگر مذاکرات ہوئے تو وہ قذافی اور اس کے بیٹوں کی حکومت سے مکمل علیحدگي کے بارے میں ہوں گے۔ انہوں نے قذافی کی تقریر کو ایک لاحاصل سیاسی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قذافی کے لیے دیر ہو چکی ہے کہ وہ کوئی شرط معین کرے۔ لیبیا کے وزیراعظم البغدادی المحمودی نے دعوی کیا تھا کہ لیبیا میں قذافی حکومت اور انقلابیوں کے درمیان جنگ بندی اور قیام امن کے لیے مذاکرات ہوئے ہیں۔ یہ دعوی ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب لیبیا کے انقلابی ڈکٹیٹر قذافی اور اس کے بیٹوں کے خلاف غیرمشروط طور پر سخت ترین کارروائی کرنے اور انہیں پھانسی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز